UVAS Press Releases

Events Archives

World Animal Day observed at UVAS

لاہور(04-10-23):یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روزحیوا نات کا عا لمی دن منا یا۔دن کی منا سبت سے لو گو ں میں آ گا ہی پھیلا نے کے حوا لے سے یو نیورسٹی میں واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سا ئٹا لو جی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی کے علا وہ فیکلٹی ممبران، سپیشل اینیمل اینڈ ویٹر نری ایمر جنسی ریلیف سو سائٹی(سیور)،ویٹس کیئر کلب سے طلبہ اور ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات سے سٹاف ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
اُ س مو قع پر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے طلبہ کو نصیحت کی کہ ویٹر نیرین ہو نے کے نا طے ہم پر یہ ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ اپنے ارد گرد کے ما حو ل میں پالتو جا نوروں کے علا وہ آوارہ کتے بلیو ں کی بھی دیکھ بھال کریں نیز ان کے کھانے پینے اور علا ج معا لجے کا خا ص خیا ل رکھیں کیو نکہ اس نیک مقصد کی انجام دہی کے لیئے خدا نے ہمیں چن لیا ہے۔ دن منا نے کا مقصد عوا م النا س میں جا نوروں کے حقو ق،خوراک اور ان کے تحفظ و علاج معا لجے کے معا ملے میں ان کے ساتھ شفقت سے پیش آ نے نیز جا نورو ں کا شکار کر نے اوراُن کو آپس میں لڑوانے جیسے بے ہو دہ کھیلو ں کو رو کنے سے متعلقہ اُمو ر کے بارے میں آ گا ہی پھیلا نا تھا۔حیوا نات کا عا لمی دن ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں بھی منا یا گیا۔